18 ستمبر 2013 - 19:30
افغانستان، ہلمند میں متعدد طالبان مارے گئے

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہلمند کی صوبائي انتطامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس صوبے میں جاری آپریشنوں میں چالیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ہلمند میں تین دنوں سے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ طالبان نے اس خبر کےبارے میں کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔......./169